Ads

پیٹرول بحران اپنی جگہ لیکن امیگریشن قوانین نرم نہیں کریں گے، بورس جانسن

 لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایندھن، گیس اور کرسمس میں کھانوں کی ترسیل میں بحران کے حل کے لیے بے قابو امیگریشن کے قوانین کو بحال نہیں کریں گے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ حالیہ پیٹرول بحران ترسیل کے ٹرک ڈرائیورز کی کمی کی وجہ سے ہیں بھی تو میں بیرون ملک سے ڈرائیورز اور مزدوروں کے لیے امیگریشن کی پالیسی میں نرمی نہیں کروں گا۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ موجودہ بحران کی وجہ یورپی یونین سے انخلا کا عمل ہے جس کے باعث سپلائی چین اور لیبر فورس کی کمی کا سامنا ہے تاہم یہ چیزیں بریگزٹ کے بعد چیزوں کے درست ہونے کے لیے درکار مدت کا حصہ ہیں جو آہستہ آہستہ دور ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں سخت امیگریشن قوانین سے لیبر فورس اور ڈرائیورز کی کمی کی وجہ سے پیٹرول اور گیس کی سپلائی میں بحران پیدا ہوگیا ہے اور اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جس کے لیے فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

 

The post پیٹرول بحران اپنی جگہ لیکن امیگریشن قوانین نرم نہیں کریں گے، بورس جانسن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3AhvCXf
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment