Ads

سپریم کورٹ کا فٹ پاتھوں اور سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم

 کراچی: سپریم کورٹ نے گلی، محلوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا ہے۔

بڑی تجاوزات کے بعد اب گلی، محلوں میں قائم تجاوزات کی باری، سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز اور میونسپل کمشنرز کو رپورٹ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل بینچ نے گلی، محلوں کے تجاوزات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق کراچی کے تمام ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

تحریری حکم کے مطابق ایڈمنسٹریٹرز ڈی ایم سیز گلی، محلوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ بتایا جائے، ہر حدود میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی جب کہ اگلے سیشن میں تمام ایڈمنسٹریٹرز ڈی ایم سی رپورٹس کے ہمراہ خود پیش ہوں۔

سپریم کورٹ نے سندھ بھر کے تمام میونسپل کمشنرز کو بھی طلب کرلیا ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق تمام میونسپل کمشنرز اپنے اپنے علاقوں کی رپورٹ جمع کرائیں۔ گلی، محلوں، فٹ پاتھوں اور سٹرکوں کی اطراف سے تجاوزات فوری ختم کریں۔

 

The post سپریم کورٹ کا فٹ پاتھوں اور سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3GuXwTN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment