Ads

موبائل ٹرمینیشن ریٹ 0.70 روپے سے کم کرکے 0.50 روپے فی منٹ کردیے گئے

 اسلام آباد: پی ٹی اے نے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 0.70 پیسے فی منٹ سے کم کر کے 0.50 پیسے فی منٹ کر دیا۔ 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ (ایم ٹی آر) 0.70 پیسے فی منٹ سے کم کر کے 0.50 پیسے فی منٹ کر دیا ہے، اور عندیہ دیا ہے کہ یکم جولائی 2022 سے یہ قیمت مزید کم ہو کر 0.40 پیسے فی منٹ ہو جائیں گے، ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام شعبے کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق توقع ہے کہ ایم ٹی آر میں کمی سے صارفین” مفت منٹ آف نیٹ بنڈلز “جیسی مزید مسابقتی اور جدید پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے، یہ آف نیٹ کالوں کے کم نرخوں کے ذریعے مارکیٹ اور چھوٹے آپریٹروں سے بڑے آپریٹروں کو کی جانے والی ادائیگیوں میں بھی اس حوالے سے فائدہ ہوگا۔

جولائی 2021 میں پی ٹی اے نے ایک مشاورتی مقالہ جاری کیا تھا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں موجودہ ایم ٹی آر یعنی 0.70 روپے فی منٹ اب بھی 2018 کی ایم ٹی آر ڈٹرمنیشن اور خطے میں رائج ایم ٹی آرز کے بینچ مارکنگ نتائج سے زیادہ ہے، جب کہ پی ٹی اے کو ٹیلی کام آپریٹروں کی طرف سے موجودہ موبائل ٹرمینیشن ریٹس پر نظرثانی کی درخواستیں بھی موصول ہوئیں تھیں، اور موصول ہونے والے اکثریتی رد عمل میں ایم ٹی آر کو کم کرنے کی پی ٹی اے کی سفارش کی حمایت کی گئی تھی۔

ٹیلی کام شعبے کی سماعت اور مکمل تجزیہ کے بعد،پی ٹی اے کی جانب سے پاکستان اور اے جے کے /جی بی میں موبائل نیٹ ورکس سے دیگر موبائل نیٹ ورکس یا فکسڈ نیٹ ورکس (یعنی مقامی، طویل اور بین الاقوامی آنے والی کالوں) کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا ہے جو کہ جنوری سے جون 2022 تک 0.50 روپے فی منٹ ، جولائی 2022 سے جون 2023 تک 0.40 روپے فی منٹ اور جولائی 2023 کے بعد 0.30 روپے فی منٹ ہو ں گے۔

The post موبائل ٹرمینیشن ریٹ 0.70 روپے سے کم کرکے 0.50 روپے فی منٹ کردیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3DV540d
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment