کوئٹہ: ہاکی اسٹیڈیم میں بغیر این او سی جلسہ کرنے کے جرم میں پی ٹی ایم منظور پشتین سمیت 10 دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراوٴنڈ میں پی ٹی ایم کی جانب سے بغیر این او سی کے جلسہ کرنے پر منظور پشتین اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سول لائن تھانے میں درج مقدمے میں لاوٴڈ اسپیکر ایکٹ سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں ہے کہ پی ٹی ایم نے گزشتہ روز بغیر این او سی کے ہاکی گراوٴنڈ میں جلسہ منعقد کیا تھا، جس میں منظور پشتین، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر اچکزئی سمیت 10رہنماؤں نے اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے بازی کی۔
The post بغیر این او سی جلسہ کرنے پر منظور پشتین سمیت 10 رہنماؤں پر مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xy1GpO
0 comments:
Post a Comment