اسلام آباد: این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب میں پیسوں سے ووٹ خریدنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔
ریٹرننگ افسر این اے 133 نے کمشنر لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت چیرمین نادرا اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے ویڈیو میں نظر آنے والے لوگوں کی شناخت کے لیے مدد مانگ لی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نادرا، پیمرا، پولیس اور کمشنر لاہور ویڈیو کا فرانزک کر کے رپورٹ دیں اور 30 نومبر تک رپورٹ جمع کرائیں۔
The post الیکشن کمیشن کا این اے 133 لاہور میں پیسوں سے ووٹ خریدنے کی ویڈیو کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3CY75Yf
0 comments:
Post a Comment