کابل: افغان دارالحکومت میں واقع فوجی اسپتال کے باہر بم دھماکوں سے 19 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں واقع ملک کے سب سے بڑے فوجی اسپتال سردار محمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے مرکزی دروازے پر یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوئے، جن کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے دھماکوں میں 19 افراد کی ہلاکت جب کہ 43 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دھماکوں کی ذمہ داری تاحل کسی نے قبول نہیں کی تاہم عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کار میں بارودی مواد کے ذریعے کئے گئے، جن کے بعد داعش کے جنگجو اسپتال میں داخل ہوئے، جہاں ان کی وہاں موجود طالبان جنگجوؤں سے مسلح جھڑپ بھی ہوئی تاہم تاحال اس بارے میں طالبان کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
The post کابل میں اسپتال کے باہر بم دھماکوں سے 19 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3GIK4Mb
0 comments:
Post a Comment