Ads

’این ایف ٹی‘ سال 2021 کا جدید ترین لفظ قرار

گلاسگو: آج کی جدید ترین دنیا میں نت نئے لفظ ہمارے سامنے آرہے ہیں۔

کمپیوٹر کی آمد سے ہم نے سائبراسپیس کا نام سنا اور اب یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔ اس ضمن میں کولنز ڈکشنری نے نان فنج ایبل ٹوکن‘ یا این ایف ٹی کو سال 2021 کا لفظ قرار دیا ہے کیونکہ اس سال این ایف ٹی کے استعمال میں 11 ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ کلائمٹ اینزائٹی، نیوپروناؤن، چیوگی اورکرپٹو جیسے الفاظ کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این ایف ٹی ڈجیٹل تصاویر اور اثاثے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایسے ڈجیٹل اثاثوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کے کلی حقوق اسے خریدنے والے کے پاس ہوتے ہیں۔ اگر لوگ ان کے ٹویٹس اور میمس بناتے ہیں تو اصل مالک سے انہیں خریدناہوگا۔ اب تک ہم این ایف ٹی ویڈیو اور تصاویر کو لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے میں فروخت ہوتا دیکھ چکے ہیں۔

اسی طرح نیو پروناؤن حرفِ ضمیر ہوتا ہے لیکن یہ ہی (مرد) اور شی (عورت) کی بجائے بے جنس انسان کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ پھرٹک ٹاک پر ایک لفظ چیوگی ہے جسے نئی نسل استعمال کررہی ہے۔ اس کا مطلب متروکہ اور پرانی شے یا بات کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ 2020 کے بعد سے اب تک لاک ڈاؤن کا لفظ دنیا بھر میں استعمال کیا گیا اور اسے بھی کولنز ڈکشنری میں نمایاں جگہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈبل ویکسڈ اور ہائبرڈ ورکنگ کے الفاظ بھی عام ہوچکے ہیں۔

کولنز ڈکشنری کے سربراہ ایلکس بی کروفٹ کے مطابق این ایف ٹی کے تحت کئی اشیا آتی ہے اور یوں بہت تیزی سے مقبول ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے سال 2021 کا لفظ قرار دیا گیا ہے۔ پہلے دس الفاظ کی فہرست میں اس کے بعد چیوگی، کلائمٹ اینزائٹی، کرپٹو، ڈبل ویکسڈ، ہائبرڈ ورکنگ، میٹاورس، نیوپروناؤن، پنگ ڈیمک اور ریجنسائکور شامل ہیں۔

The post ’این ایف ٹی‘ سال 2021 کا جدید ترین لفظ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3I8GYSu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment