بلوچستان کے علاقے تمپ میں دہشتگردوں نے فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا ، سیکیورٹی فورسز نے بھرپور فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا اور دوران جھڑپ 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، یہ چیک پوسٹ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دستیاب ہتھیاروں سے فوری جواب دیا گیا، جس سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا، جھڑپ کے دوران سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کا سفر متاثر ہونے نہیں دیا جائے گا۔
The post بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3DOeVVV
0 comments:
Post a Comment