Ads

عامر خان نے فلم ’کے جی ایف 2‘ کی ٹیم سے معافی مانگ لی

 ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے فلم ’کے جی ایف چیپٹر 2‘ کی ٹیم سے معافی مانگ لی اور فلم کی تشہیر کا وعدہ کر ڈالا۔

ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے کہا کہ میں فلم ’کے جی ایف چیپٹر 2‘ کے اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار سے معذرت چاہتا ہوں، میری نئی آنے والی فلم اور ’کے جی ایف 2‘ ایک ہی تاریخ کو ریلیز ہونے کی وجہ سے باکس آفس پر متصادم ہوں گی۔

گزشتہ ہفتے عامر خان نے اپنی طویل عرصے سے زیرِ التوا فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ ’لال سنگھ چڈھا‘ اور ’کے جی ایف 2‘ اگلے سال 14 اپریل کو سینیما گھروں کی زینت بنیں گی۔

عامر خان نے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے دونوں فلموں کے ایک ہی دن ریلیز پر ’کے جی ایف 2‘ کی ٹیم کو خط لکھ کر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ میں آپ کی فلم کی تشہیر کروں گا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث دونوں فلموں کی ریلیز کی تاریخ کو متعدد بار تبدیل کیا گیا۔

The post عامر خان نے فلم ’کے جی ایف 2‘ کی ٹیم سے معافی مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3o5rLcZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment