Ads

نسلہ ٹاور کا انہدام؛ سپریم کورٹ کا دوسو کے بجائے 400 مزدور لگانے کا حکم

 کراچی: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری حکم نامہ  جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عظمی نے 26 نومبر کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں نسلہ ٹاور کے انہدام کے لیے کمشنر کراچی کو 2 سو مزدوروں کی جگہ 4 سو مزدور لگانے کی ہدایت کی ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق کمشنر کراچی نے بتایا کہ 2 سو افراد نسلہ ٹاور گرانے پر لگائے گئے ہیں، جس پر سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو 4 سو مزدوروں کو لگانے کی ہدایت کردی ہے۔ کمشنر کراچی نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں گے۔

عدالت عظمی نے ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نسلہ ٹاور گرانے کے عمل کو محفوظ بھی بنایا جائے۔

The post نسلہ ٹاور کا انہدام؛ سپریم کورٹ کا دوسو کے بجائے 400 مزدور لگانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3CXLsHI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment