Ads

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش، 4 افغان باشندے گرفتار

 اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیر پورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے چار افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق چار افغانی باشندے مشرف خان، شاہ زیب، عقیل احمد اور اشرف علی ورک ویزوں پر سعودی عرب جانے کے لیے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تو امیگریشن کلیرینس کے دوران ان میں ایک افغان باشندہ، اشرف علی، پہلے ہی سے جعلی کوائف کی بنا پر پاکستانی پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرنے کی وجہ سے بلیک لسٹ کیٹگری پر نکلا، امیگریشن انچارج نے باقی تینوں سے  فیملی ٹری میں درج تفصیلات دریافت کیں تو وہ نادرا ریکارڈ کے مطابق غلط نکلیں جس پر چاروں کو آف لوڈ کرکے تحویل میں لے کر انسداد انسانی سیل منتقل کردیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد چاروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، چاروں افغان باشندوں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ  کی بنا پر امیگریشن کروانے کی کوشش کی جن سے مقدمات کے اندراج کے بعد مزید تفتیش جاری ہے جبکہ تفتیش میں مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔

The post جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش، 4 افغان باشندے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3p8VP6u
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment