Ads

 راولپنڈی: شہریارخان آفریدی کا کہنا ہے کہ امریکا میں سوچ ہے کہ مودی بھارت دشمن ہے۔

کشمیرکمیٹی کے چئیرمین شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت کا مکروہ چہرہ سمجھ چکی ہے۔ مودی بھارت کے چہرے پربدنما داغ بن چکا ہے۔ایٹمی طاقت اورکشمیرپاکستان کی بیس لائن ہے۔

ہم بھارت کو ہرجگہ شکست دے سکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان بتا رہے ہیں کہ کشمیرفلیش پوائنٹ ہو۔

شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں سوچ ہے کہ مودی بھارت دشمن ہے۔ 5اگست 2019کے بعد سے کشمیرمیں جنگی جرائم ہورہے ہیں۔کشمیر کے معاملے کو انسانیت کے حوالے سے دیکھا جائے۔ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں حق خودارادیت کا کہتی ہیں۔ کشمیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر سیاست نہیں۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ  کسی بھی مسئلے پر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے۔ فیفتھ جنریشن وار فییر ہے ہمارے بچوں کو نہیں بتایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ میں 100 کھلاڑی دنیا بھر سے آئے۔ بھارت نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کھیلنے سے کیوں روکا؟کشمیر پریمئیر لیگ پر اربوں روپے کا کاروبار ہوا۔

کشمیر کمیٹی کا مطلب پارلیمان ہے جو عوام کی آواز ہے۔

The post appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/317tPID
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment