Ads

کانگو میں باغیوں نے گاؤں کو آگ لگا دی، 6 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

کنشاسا: افریقی ملک کانگو میں مسلح باغیوں نے ایک گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو کے صوبے ایتوری میں مسلح باغیوں نے ایک ایسے گاؤں پر حملہ کردیا جہاں بے گھر افراد عارضی طور پر پناہ لیے ہوئے تھے۔

مسلح باغیوں نے گھروں کو آگ لگا دی اور اپنی جان بچا کر بھاگنے والے میکنوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جب کہ مکینوں کے املاک کو بھی لوٹا گیا۔

باغیوں کے حملے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 6 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ 10 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علیحدگی پسند جماعت کوڈیکو نے حملے کی ذمہ داری قبولی کی ہے۔ یہ جماعت ملک بھر میں مسلح حملوں میں ملوث رہی ہے تاہم ایتوری ان کا خاص نشانہ ہے۔

واضح رہے کہ 2017 میں بھی باغی جماعت نے ایتوری میں مسلح حملہ کرکے سیکڑوں افراد کو قتل عام کیا تھا اور مکینوں کو صوبے سے نکلنے پر مجبور کردیا تھا۔

The post کانگو میں باغیوں نے گاؤں کو آگ لگا دی، 6 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3HPsab1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment