دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر ترین رکن شعیب ملک نے ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے پلانز پر چپ سادھ لی۔
دبئی میں ورچوئل پریس کانفرنس میں شعیب ملک سے جب پوچھا گیا کہ آپ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ورلڈکپ ٹرافی ہاتھ میں تھما کر وہ کرکٹ سے کنارہ کشی کرنا چاہیں گے، اس پر سابق کتپان کا جواب تھا کہ کھیل کو خیرباد کہنے کا سوال قبل ازوقت ہے، ورلڈکپ چل رہا ہے، اس کے درمیان میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا، میچز پر فوکس کیا ہوا ہے، کسی اور طرف دھیان نہیں، مکمل یکسوئی کے ساتھ پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے پر توجہ ہے۔
شعیب ملک کے نزدیک بابر اعظم پہلے سے زیادہ میچور کپتانی کررہے ہیں، وقت کے ساتھ انسان بہت کچھ سیکھتا ہے اور میرے خیال میں بابر اب اچھے فیصلے کررہے ہیں، میچز کے نتائج سب کے سامنے ہیں، تمام کھلاڑی کپتان کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں، ٹیم کا ماحول زبردست بن چکا ہے، کوشش ہوگی کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھ کر فتوحات کا گراف مزید اونچا کریں، نمبییا کے خلاف میچ میں کچھ مختلف نہیں سوچ رہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں رسک نہیں لیا جاسکتا، کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی سے ہی میچز جیتتے جاتے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ غلطیوں کو نہ دہرائیں اور عمدہ کھیل پیش کریں۔ کھلاڑیوں کو بس یہ ہی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی بہترین اہلیت کا مظاہرہ کریں۔
شعیب ملک سے جب حسن علی کی پرفارمنس کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا موقف تھا کہ حسن علی بہت ٹیلینڈ بولر ہے، اسے سب کی سپورٹ ہے، ایک دو میچز میں پرفارمنس میں اونچ نیچ سے کسی بھی کھلاڑی کو جج نہیں کیا جاسکتاہے، یقین ہے کہ حسن علی بھی فارم حاصل کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
شعیب ملک کے خیال میں ٹیم میں سینیئرز کے ہونے سے نوجوانوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتاہے، آصف علی کی مثال سب کے سامنے ہے۔ اس نے بہت امپرو کیا ہے، سب اس کی بھرپورحوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ شعیب ملک نے تسلیم کیا کہ بائیو ببل کے سخت ماحول میں پرفارمنس دینا آسان نہیں ہوتا۔
The post شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے چپ سادھ لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jTQvCr
0 comments:
Post a Comment