اسلام آباد / اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان جلسے میں شہباز شریف کو جس طرح کا رسپانس ملا ہے، انہیں اسی رات واپس آ جانا چاہئے تھا، شہباز شریف عوامی آدمی نہیں، سازشی آدمی ہیں۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رہائشی پلاٹس کی منصفانہ تقسیم کے لیے لائحہ عمل لارہے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے ہاوسنگ سوسائٹیز بنانے کے لیے لوگوں سے زمینیں خریدنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں شہباز شریف کو جلسہ میں جس طرح کا رسپانس ملا ہے، انہیں اسی رات واپس آ جانا چاہئے تھا، شہباز شریف عوامی آدمی نہیں، سازشی آدمی ہیں، وہ عوامی مہم پر پتہ نہیں کیوں نکل گئے ہیں، امید ہے جلد واپس آ جائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول جب مہنگائی پر جلوس نکالیں تو چیف منسٹر ہاﺅس کے سامنے نکالیں تاکہ انہیں پتہ تو چلے کہ مہنگائی کا ذمے دار کون ہے، سندھ حکومت کو اپنے انتظامی معاملات پر دوبارہ نظر ثانی کرنےکی ضرورت ہے، اس وقت ان کی وجہ سے پورا کراچی اور سندھ کے تمام علاقے مشکل صورت حال سے دوچار ہیں۔
The post شہباز شریف عوامی آدمی نہیں، سازشی آدمی ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Cz5j0t
0 comments:
Post a Comment