Ads

انڈوں میں ’کالی زردی‘ نے سب کو حیران کردیا

بیجنگ: چینی سوشل میڈیا پر پچھلے ایک مہینے سے پالتو ہنس کے ایسے انڈوں کی تصویریں گردش میں ہیں جن کی زردی پیلے رنگ کے بجائے کالے رنگ کی ہے۔

یہ تصاویر اور ویڈیو، چینی سوشل میڈیا سائٹ ’’ویبو‘‘ پر ہانگژو شہر سے ’’ژُو‘‘ نامی ایک شخص نے شیئر کرائی ہیں۔

اپنی پوسٹ میں اس نے لکھا کہ یہ انڈے ایک سرمئی ہنس نے دیئے ہیں جو اس کے ایک دوست نے اپنے ’’ہنس فارم‘‘ پر پال رکھی ہے۔ فارم پر موجود دوسرے ہنسوں کے انڈوں کی زردی پیلے رنگ ہی کی ہے۔ فی الحال کوئی نہیں جانتا کہ ان انڈوں میں زردی کی رنگت سیاہ کیوں ہے۔

البتہ اس بارے میں بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاید اس فارم کے قریب سیاہ شہتوت (تُوت سیاہ) کے بہت سارے پودے ہیں جہاں سے اس ہنس نے ایک ہی وقت میں درجنوں کالے شہتوت کھا لیے ہوں گے جن کی وجہ سے اس کے کچھ انڈوں کی زردی کا رنگ سیاہ ہوگیا ہے۔

سیاہ زردی کے علاوہ ان انڈوں میں اور کوئی چیز غیرمعمولی نہیں۔ ان کا چھلکا بھی ہنس کے دوسرے انڈوں جیسا ہے جبکہ سفیدی اور خوشبو بھی بالکل درست ہے۔ یعنی یہ انڈے سڑے ہوئے بھی نہیں۔

یہ خبر اتنی حیرت انگیز تھی کہ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہرین بھی اس میں دلچسپی لینے پر مجبور ہوگئے ہیں اور انہوں نے ژُو سے رابطہ کرلیا ہے تاکہ انڈوں کی زردی کالی ہونے کے راز سے پردہ اٹھا سکیں۔

اب تک کی خبریں یہ ہیں کہ چینی ماہرین، سیاہ زردی والے ان انڈوں کو لے جاچکے ہیں اور ان کا تجزیہ شروع کردیا ہے۔

The post انڈوں میں ’کالی زردی‘ نے سب کو حیران کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pasTLG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment