ممبئی: سپر اسٹار سیف علی خان سمیت بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی بڑی شخصیات نے فلمی منظر کی طرح حقیقی زندگی میں بھی محبت کو دوسرا موقع دیا۔
فلم یا ڈراموں میں حقیقت کا تصور نہیں ہوتا لیکن فلم میں دکھائے گئے کچھ مناظر ایسے ہوتے ہیں جنہیں مشہور شخصیات حقیقی زندگی میں بھی اپنا لیتی ہیں۔ جیسے پہلی محبت میں ناکامی کے بعد کسی اور کو دل میں جگہ دینا۔ ایسی ہی کچھ شخصیات سے متعلق قارئین کو آگاہ کر رہے ہیں جنہوں نے پہلی شادی ناکام ہونے کی صورت میں دوسری محبت کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا۔
اداکارہ دیا مرزا کی سابقہ شوہر ساحل سانگا کے ساتھ 11 برس شادی برقرار رہی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ علیحدگی کے کچھ برس بعد دیا مرزا نے ویبھو ریکھی نامی شخص سے سادگی کے ساتھ شادی کرلی جو کامیاب رہی اور اداکارہ کی ہاں ننھے مہمان کی آمد بھی ہوئی۔
’زندگی دوبارہ نہ ملے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فرحان اختر نے 2016ء میں ادھونا بھابانی سے 15 سالہ ازدواجی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد فرحان اختر اور شیبھانی داندیکر کی محبت کے چرچے خبروں کی زینت بنے اور اب دونوں نے مستقبل قریب میں شادی کا فیصلہ کیا ہے۔
ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی کہانی بھی کچھ ایسی ہے۔ اداکارہ ملائکہ کی ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ارجن کپور سے دوستی کی افواہیں سوشل میڈیا کی زینت بنیں جس کے بعد 2019ء میں دونوں نے انسٹاگرام پر اپنے رشتے کی تصدیق کی۔
بالی وڈ کے چھوٹے نواب نے بھی فلمی مناظر کی طرح حقیقی زندگی میں بھی دوسری محبت کو جگہ دی اور امریتہ سنگھ سے طلاق کے بعد اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جن سے سیف کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔
The post دوسری شادی کرنے والے بالی وڈ اسٹارز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3HXNxad
0 comments:
Post a Comment