کراچی: مشہور اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ڈراموں میں زیادہ تر کردار ایک جیسے ہیں اور اسی وجہ سے میں ڈراموں سے دور ہوں۔
ایک انٹرویو میں معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے ٹی وی اسکرین سے اس لیے دور ہوں کیوں کہ ڈراموں میں زیادہ تر کردار ایک جیسے ہی ہیں، بحیثیت اداکارہ کوئی چیلنجنگ کردار ادا کرنا چاہتی ہوں اور ڈرامہ ’دل دلگی‘ کے بعد ایسا کوئی پرا جیکٹ نہیں ملا۔
مہوش حیات نے کہا کہ اب میں ڈراموں میں کردار کا انتخاب پہلے سے زیادہ سوچ سمجھ کر کرتی ہوں جب کہ کورونا وائرس نے ہمیں اچھا موقع فراہم کیا ہے اس بات کا جائزہ لینا کا کہ پاکستانی سینما کس حد تک کامیاب ہے۔
The post مہوش حیات نے ڈراموں سے دوری کی وجہ بتادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3GI5cSy
0 comments:
Post a Comment