Ads

کراچی ایئرپورٹ پر ڈیڑھ کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام دی گئی

 کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جناح ٹرمینل پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن بیرون ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران گلف ائیر کی پرواز کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، مسافر رحمان نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے مطابق ابتدا میں اہلکاروں نے مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا اور بعد ازاں  تلاشی کے دوران سامان میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، پکڑے گئے منشیات اسمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

The post کراچی ایئرپورٹ پر ڈیڑھ کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3CEA2sV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment