Ads

شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار، سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی

 اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی اور سینیٹر ایوب آفریدی ایوان بالا کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا۔ چیرمین سینیٹ کی منظوری کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی

ایوب آفریدی نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفی پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا، میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کیا، وزیراعظم کے صوابدید ہے جس کو چاہے ذمہ داری دے، اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری نہیں بھی دینگے تو تب بھی کوئی اعتراض نہیں، مجھے موقع دیا گیا تو قوم و ملک کی خدمت کرونگا۔

سینیٹر ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔ عمران خان کی سفارش پر صدر مملکت عارف علوی نے باضابطہ منظوری دیدی۔وہ وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہونگے۔

The post شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار، سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3r383jG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment