Ads

بابر اور رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ابوظہبی: محمد رضوان اور بابر اعظم نے بطور اوپنرز بھارت اور نیوزی لینڈ کے بیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے چوتھے میچ میں نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور یوں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بطور اوپنرز پانچویں بار سنچری کی شراکت قائم کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابرعظم اور محمد رضوان نہ صرف بھارتی بلکہ کیوی بیٹرز کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست آگئے ہیں۔

اس سے قبل بھارت کے اوپننگ بلے باز شیکھر دھون اور روہت شرما نے 4 بار سنچری کی شراکت قائم کی جب کہ نیوزی لینڈ کے بیٹرز مارٹن گپٹل اور کین ولیم سن نے بھی 4 بار ہی سنچری کی شراکت قائم کی۔

The post بابر اور رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bAM7Ug
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment