کراچی: پہلوان گوٹھ میں گھر کے اندر پانی کی بالٹی میں گر کر شیرخوار بچی جاں بحق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں گھر کے اندر پانی کی بالٹی میں شیر خوار بچی گر گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈیڑھ سالہ نہال فاطمہ دختر جلیل حسن گھر کے اندر کھیل رہی تھی کہ اس دوران وہ صحن میں رکھی پانی کی بالٹی میں سر کے بل گرگئی۔
پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد جب وہ کسی کو نظر نہیں آئی تو گھر والوں نے ڈھونڈا لیکن اس وقت تک نہال پانی کی بالٹی میں دم توڑ چکی تھی، اہل خانہ نے ریسکیو حکام کو آگاہ کیا جس پر لاش فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔
The post کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی گھر میں پانی کی بالٹی میں گر کر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3HZiXNA
0 comments:
Post a Comment