Ads

انسٹاگرام نے طویل ویڈیوز کی آزمائش شروع کردی

سان فرانسسكو: انسٹاگرام اسٹوریز میں اب تک ہم چند (15) سیکنڈ تک کی ویڈیوز ہی دیکھ سکتے تھے لیکن ایک ماہ پہلے اعلان کے بعد اب انسٹاگرام پر 60 سیکنڈ یعنی ایک منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکتی ہے۔ چاہیں تو آپ اسے لائیو بھی دکھاسکتے ہیں۔

اس طرح طویل ویڈیو کو 15 سیکنڈ کے ٹکڑوں میں بانٹنے کی ضرورت نہ رہے گی اور انہیں اسٹوریز کے بہت سے فریم میں بھی چلایا جاسکے گا۔

بعض صارفین نے گزشتہ ماہ خبر دی تھی کہ کچھ اکاؤنٹ پر ٹیسٹ کے لیے یہ آپشن کھولا گیا تھا لیکن دو دن قبل باضابطہ طور پر اس کا اعلان کردیا گیا ہے۔

انسٹاگرام نے کہا ہے کہ اس وقت بھی بعض افراد اسے ٹیسٹ کررہے ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ کسی تعطل کے بغیر لوگ ویڈیو دیکھ سکیں اور مختلف سہولیات کے ساتھ انہیں پوسٹ کرسکیں۔ انسٹاگرام کے مطابق اس طرح لوگوں باسہولت انداز میں اپنا تخلیقی کام کرسکیں گے۔

گزشتہ سال بھی انسٹاگرام نے بہت سے آپشن پیش کئے تھے اور اب اس بار سادگی اور تخلیقی انداز میں مزید سہولیات پیش کی گئی ہیں۔ اس کے باوجود انسٹاگرام کی مختلف سہولیات بہت بکھری ہوئی ہیں۔ ریلز الگ فیڈ میں آتی ہیں اور اسٹوری کا علیحدہ سیکشن ہوتا ہے۔ اب کمپنی ان تمام آپشن کو ایک ہی جگہ لانا چاہتی ہے۔

دوسری جانب یوٹیوب ہو یا انسٹاگرام دونوں ہی کو ٹِک ٹاک نے تبدیلیوں پر مجبور کیا ہے۔ ٹک ٹاک نوجوانوں میں بہت مقبول ہے اور سے مقبولیت کےنئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق انسٹاگرام بہت جلد اپنی مزید سہولیات کو بہتر اور سادہ بنائے گا۔

The post انسٹاگرام نے طویل ویڈیوز کی آزمائش شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3HW7r5p
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment