Ads

باس نے ملازمین کے فون چارج کرنے کو ’’بجلی کی چوری‘‘ قرار دے دیا

 واشنگٹن: کیا آپ کو دفتر میں اپنا موبائل فون چارج کرنے کی اجازت ہے؟ یقیناً ہوگی مگر امریکا میں ایک نجی دفتر میں ملازمین کے موبائل فون چارج کرنے کو ’’بجلی کی چوری‘‘ قرار دے دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ملازمین کے لیے باس کی جانب سے لکھا گیا ایک نوٹ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں کام کے دوران ملازمین کے موبائل فون چارج کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ملازمین نے تو باس کے نوٹ کو سنجیدہ لے لیا ہوگا لیکن سوشل میڈیا صارفین اس کا خوب مذاق بنا رہے ہیں۔

باس نے نوٹ میں لکھا ہے کہ دفتر میں کسی ملازم کو موبائل فون یا کوئی اور الیکٹرانک ڈیوائس چارج کرنے کی اجازت نہیں، یہ بجلی کی چوری ہے اور اس جرم کا ارتکاب کرنے پر ملازم کی تنخوا سے کٹوتی کی جا سکتی ہے لہٰذا کام کے دوران تمام ملازمین کے موبائل فونز بند ہونے چاہییں۔

The post باس نے ملازمین کے فون چارج کرنے کو ’’بجلی کی چوری‘‘ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3cRI86m
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment