Ads

پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

دبئی: پاکستان بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی کی بدولت پاکستان نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا ان کے لیے حوصلہ افزاء عمل ہے تاہم انہیں زیادہ خوشی پاکستان کرکٹ ٹیم کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے اور ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر ہوئی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور اس ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی ٹیم کی فتوحات میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے، ہم اس ایونٹ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوینٹی ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے، پاکستان دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، افغانستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور دسویں نمبر پر سری لنکا ہے۔

The post پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3CBXkzL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment