Ads

ایتھوپیا کے وزیراعظم کا فوج کے ہمراہ محاذ میں حصہ لینے کا اعلان

ادیس ابابا: ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے باغیوں کے خلاف اگلے محاذ پر فوج کے ہمراہ حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس دوران کار مملکت نائب وزیراعظم سنبھالیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے وزیراعظم ابیی احمد نے کہا ہے کہ انھوں نے حکومت مخالف عسکریت پسند تیگرائی باغیوں کے خلاف ملک کی فوج کے ہمراہ اگلے مورچوں پر لڑنے کا فیصلہ ہے۔

تیگرائی باغیوں سے لڑنے کا فیصلہ وزیر اعظم ابیی احمد نے اُس وقت کیا ہے جب مسلح باغیوں نے دارالحکومت ادیس بابا کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تیگرائی باغی ملک کے کئی شہروں پر قبضہ کرچکے ہیں۔

وزیر اعظم ابیی احمد کی جانب سے فوج کے ساتھ محاذ پر لڑنے کے فیصلے کے ساتھ ہی نائب وزیراعظم کو مکمل اختیارات تفویض کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ امور مملکت نائب وزیر اعظم چلائیں گے۔

گزشتہ برس نومبر سے تاحال ایتھوپیائی فوج اور تیگرائی باغیوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں ہزاروں شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان جھڑپوں کا آغاز وزیراعظم ابیی احمد کے تیگرائی میں فوجی آپریشن کے حکم کے بعد شروع ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا کے وزیراعظم ابیی احمد کو پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ طویل جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے پر 2019 میں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

The post ایتھوپیا کے وزیراعظم کا فوج کے ہمراہ محاذ میں حصہ لینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30VnOhW
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment