Ads

وزیرخوراک پنجاب علیم خان کا وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

 اسلام آباد: سینئر وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد سینئر وزیر پنجاب کے عہدے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے سینئر وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے ملاقات کی، جس میں وزارت سے استعفیٰ دینے سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے  بات کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں کاروباری غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ایک بار پھر حکومتی عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست کی، اور بتایا کہ ضروری ہے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو، لہذا وہ بطور وزیر خوراک پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔

علیم خان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کو وزارت سےاستعفے کی وجوہات سے متعلق تفصیل سے بتایا ہے، کہ ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد سینئر وزیر پنجاب کے عہدے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا، وزیر اعظم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری گزارشات کو بغور سنا اور تسلیم کرتے ہوئے مجھے مستعفی ہونے کی اجازت دی، میں اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہا ہوں۔

The post وزیرخوراک پنجاب علیم خان کا وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Zt6z78
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment