Ads

مادھوری ڈکشٹ نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

 ممبئی: بالی وڈ کی ’ڈانسنگ کوئین‘ مادھوری ڈکشٹ نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا ہے۔

مادھوری ڈکشٹ اپنے مداحوں کے ساتھ روزمرہ کی زندگی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ناریل کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ناریل پانی ہمیشہ سے میری روزانہ کی زندگی کا حصہ رہا ہے، یہ مجھے تناؤ دُور کرنے میں مدد کرتا ہے، میری جلد کو چمکدار بناتا ہے اور مجھے صحت مند رکھتا ہے۔

لہٰذا اگر آپ بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کی طرح چمکتی جلد چاہتے ہیں تو ان کی تجویز پر ضرور عمل کریں، اپنی روزمرہ کی خوراک میں ناریل پانی کو شامل کریں۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

  A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

مادھوری ڈکشٹ نے اپنی والدہ کے ہمراہ بھیل پوری کھانے کی بھی تصویر شیئر کی تھی۔ اداکارہ کو آخری مرتبہ فلم ’کلنک‘ میں بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا۔ مادھور ڈکشٹ ٹیلی ویژن پر ایک مشہور ڈانس ریئلٹی شو میں جج بھی ہیں۔

The post مادھوری ڈکشٹ نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xjB6R9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment