Ads

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، پیٹرولیم بحران کا خطرہ ٹل گیا

 اسلام آباد: حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہین جس کے بعد ملک میں پیٹرول پمپس کی بندش کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم اسلام آباد میں حکومت کی طرف سے وزیر پیٹرولیم حماد اظہر، سیکرٹری پیٹرولیم، ڈی جی آئل اور چیئرمین اوگرا نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے تفصیلی مذاکرات کیے۔

6 گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے 6 فیصد تک ڈیلرز مارجن بڑھانے پر رضا مند ہوگئی، ڈیلرز مارجن بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے سیکرٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ جو کابینہ اور ای سی سی سے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری لے کر ڈیلرز کو آگاہ کرے گی۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدران کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے پانچ نومبر کو اب ہڑتال نہیں ہوگی لیکن اگر حکومت نے 17 نومبر تک اپنے وعدے پر عمل درآمد نہ کروایا تو 20 نومبر سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کردیں گے.

The post حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، پیٹرولیم بحران کا خطرہ ٹل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bA5Bbw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment