کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوامی حق حاکمیت کے معاملے میں کوئی سودے بازی قبول نہیں، تمام جماعتیں 18 ویں ترمیم کی حفاظت کریں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے بانی کے فلسفے اور منشور پر ثابت قدم ہے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک میں پارلیمانی نظام کے لیے جدوجہد کی تھی اور ملک کو پارلیمانی نظام دیا تھا آج کے دن ہم اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پارلیمانی نظام کا مکمل دفاع کرتے رہیں گے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق حاکمیت پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے اور اس سوچ کو شکست دیں گے جو جمہوریت سے نفرت کرتی ہے، اسلام ہمارا دین ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی طاقت اور ووٹ سے آئی، اس لیے ہماری ترجیح صرف عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے پر مبذول رہی ہے، آج پیپلز پارٹی دو طرح کی سوچ کی مزاحمت کر رہی ہے ایک سوچ جمہوریت سے نفرت کرنے والوں کی ہے دوسری سوچ ان شدت پسندوں کی ہے جو اپنی مرضی عوام پر مسلط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل بھی ہے اور جمہوریت دشمنوں سے جمہوری انداز میں انتقام بھی، پیپلز پارٹی سمیت تمام جمہوریت پسندوں کا فرض ہے کہ وہ 18 ویں آئینی ترمیم کی حفاظت کریں۔
The post بااختیار پارلیمنٹ کے معاملے میں کوئی سودے بازی قبول نہیں، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZC8iqM
0 comments:
Post a Comment