Ads

چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق آڈیو میری ہی ہے، مریم نواز کا اعتراف

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹی وی چینلز کو اشتہارات نہ دینے کے حوالے سے سامنے آنے والی آڈیو کو درست قرار دے دیا ہے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال پر انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وائرل ہونے والی آڈیو کلپ میں ان کی ہی آواز ہے اور وہ آڈیو کلپ بھی اوریجنل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ ہی میں یہ کہہ رہی ہوں کہ اس آڈیو کو ٹکڑوں میں جوڑ کر بنایا گیا ہے، یہ کلپ اس وقت کی ہے جب میں اپنی جماعت کا میڈیا سیل چلا رہی تھی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نوازکی ٹی وی چینلز کو اشتہارات نہ دینے کے حوالے سے سامنے آنے والی آڈیو سے متعلق وضاحت پیش کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی، اس آڈیو پر طوفان برپا کرنے کی ضرورت نہیں، اصل معاملے سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اشتہار سے متعلق فیصلہ پارٹی ہی کرتی ہے۔ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جس پر مریم نواز نے جرات کے ساتھ سچ بولا، انہوں نے اس وڈیو کو مانا کیونکہ اس میں چھپانے والی کوئی بات تھی ہی نہیں کیوں کہ جب کچھ غلط نہ کیا ہو تو اسی طرح کھل کر اعتراف کیا جاتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس آڈیو کا حساب دیں جس سے ایوانِ عدل کے ماتھے پر داغ لگ گیا ہے، اس آڈیو کا جواب دیں جس نے 22 کروڑ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کے جہنم میں دھکیل دیا ہے، اس آڈیو کا جواب دیں جس کی وجہ سے معیشت کا کباڑا ہوا اور قوم کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کی گئیں۔

The post چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق آڈیو میری ہی ہے، مریم نواز کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30XQG9p
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment