Ads

نائیجیریا؛ مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے کم سن بچوں سمیت 29 ہلاک

ابوجہ: نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کانو میں مسافر بردار کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں کم سن بچوں سمیت 29 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجریا کی ریاست کانو کے دریا بگوائی میں 42 مسافروں سے بھری کشتی اُلٹ گئی اور مسافر ٹھنڈے یخ پانی میں ڈوب گئے۔ کشتی گنجائش سے زائد مسافروں کو بٹھانے کی وجہ سے ڈوبی۔

امدادی کاموں کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے 29 لاشیں نکالیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد کم سن بچوں کی ہیں جب کہ 7 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔اب بھی 13 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

کشتی میں سوار بچے اپنے گاؤں سے بگوائی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، کشتی میں صرف درجن بھر افراد زیادہ عمر والے تھے اکثریت کی عمریں 5 سے 8 سال تھیں۔

واضح رہے کہ نائیجریا میں کشتی ڈوبنے کے واقعات عام ہیں اور زیادہ تر کشتیاں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے یا کشتیوں کی ابتر صورت حال کے باعث پیش آتے ہیں۔

The post نائیجیریا؛ مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے کم سن بچوں سمیت 29 ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pe3CAd
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment