Ads

امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں موجود چاروں افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

زمین پر گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ طیارے کے ملبے سے چار لاشیں نکالی گئی ہیں۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ کا بھی تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کئی شہریوں کی ملکیت ہے اور ملک میں ایسے طیاروں کے حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس پر فیڈرل ایوی ایشن نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جو ان طیاروں کے لیے ضوابط بھی طے کرے گی۔

The post امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3opna5r
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment