Ads

ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن 5 سال کی آڈٹ رپورٹ پیش کریں، سندھ ہائیکورٹ

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے اورکلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے5سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل  2رکنی بینچ نے ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو پانی کی عدم دستیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

درخواست کی سماعت پر ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ  پہلے ٹینکرز سے پانی مل رہا تھا اب وہ بھی نہیں مل رہا۔ پانی کی فراہمی سے متعلق ڈی ایچ اے کا دعوی درست نہیں۔

جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے ڈی ایچ اے کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے سالانہ آڈٹ ہوتے ہیں؟ کہاں ہیں  آپ کی آڈٹ رپورٹس؟ عدالت نے ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی 5 سالہ آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 2 ہفتے میں پانی کی فراہمی سے متعلق جواب بھی طلب کیا۔

The post ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن 5 سال کی آڈٹ رپورٹ پیش کریں، سندھ ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31hZIOK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment