نئی دہلی: بھارتی گلوکارہ شلملی کھولگڑے نے اپنے مسلمان دوست فرحان شیخ کے ساتھ شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان شیخ ساؤنڈ انجنیئر ہیں اور دونوں 22 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھے۔ تاہم گلوکارہ نے اپنی شادی کی خبر اور تصاویر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
گلوکارہ شلملی کھولگڑے نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے 22 نومبر کے دن کو اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت دن قرار دیا اور بتایا کہ ان کی بالکل ویسی ہی شادی ہوئی ہے جیسی انہوں نے امید کی تھی۔
گلوکارہ شلملی اور فرحان شیخ نے چند قریبی عزیزوں اور دوستوں کی موجودگی میں چھوٹی سی تقریب میں شادی کی اور دونوں کی شادی ہندو اور مسلم دونوں رسوم ورواج کے مطابق ہوئی۔ یعنی ان کی شادی میں ہندو رسوم کے ساتھ ساتھ نکاح بھی ہوا۔
اپنی پوسٹ میں گلوکارہ شلملی نے لکھا ہم اپنی شادی میں ہندو اور مسلم رسمیں چاہتے تھے۔ فرحان کے بہنوئی عبداللہ عثمان نے دعا پڑھی، نکاح کا انگریزی میں ترجمہ کیا اور پھر سورۃ الفاتحہ پڑھی۔
واضح رہے کہ گلوکارہ شلملی بھارتی پلے بیک گلوکارہ ہیں جو کہ زیادہ تر ہندی زبان میں گانے گاتی ہیں تاہم انہوں نے دیگر زبانوں جیسے مراٹھی، بنگالی ، تیلگو اور تمل میں بھی گانے ریکارڈ کروائے ہیں۔
The post بھارتی گلوکارہ شلملی نے اپنے مسلمان دوست سے شادی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xF00uV
0 comments:
Post a Comment