Ads

واشنگ مشینوں سے تعمیر کیا گیا دنیا کا بلند ترین اہرام

ایک برطانوی کمپنی نے الیکٹرانکس کی ری سائیکلنگ کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے۔

کریز پی سی ورلڈ نامی کمپنی نے روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو دوبارہ کارآمد بنانے کی اہمیت پر زور دینے کیلئے ہزار سے زائد واشنگ مشینوں کو اہرام کی شکل میں جمع کردیا۔

1,496 ری سائیکل شدہ واشنگ مشینوں کو ایک بہت بڑے اہرام میں جمع کرکے پچھلا عالمی ریکارڈ بھی کریز پی سی ورلڈ نے توڑ دیا ہے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی اپنے نام کروالیا ہے۔

واشنگ مشینوں کے اہرام کو 44 فٹ اور 7 انچ کی بلندی دی گئی ہے۔ یہ گھریلو اشیا سے تعمیر کیا گیا اب تک کا بلند ترین شاہکار ہے۔ عام طور پر لوگ قابلِ مرمت اشیا کو کچرا سمجھتے ہیں۔ اسی سوچ کو ختم کرنے کیلئے کمپنی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

اہرام کی بنیاد 256 واشنگ مشینوں پر مشتمل ہے جس کی پیمائش ہر طرف سے 31 فٹ، 7.5 انچ ہے۔ اہرام کی شکل دینے کیلئے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ تینوں جانب سے پیمائش برابر ہو۔

کمپنی نے کہا کہ ریکارڈ کی کوشش کا مقصد الیکٹرانکس کے لیے ری سائیکلنگ سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

The post واشنگ مشینوں سے تعمیر کیا گیا دنیا کا بلند ترین اہرام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xYAO2E
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment