اسلام آباد: این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل ویکسینیشن ہے، صوبے ویکسینیشن کا عمل تیز کریں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق این سی او سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں وبائی امراض کے چارٹ کے اعدادوشمار کا جائزہ، قومی ویکسین کی حکمت عملی اور عمل سمیت ملک بھر میں بیماری کے پھیلاوٴ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ای سی او سی کے مطابق فورم کو کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح، بیماری کے پھیلاوٴ، اموات کی تعداد اور نئے داخلوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جب کہ فورم نے ملک بھر میں شہر وائز کوویڈ ویکسینیشن کے پراسز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اور لازمی ویکسینیشن نظام کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
این سی او سی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ضلعی سطح پر ویکسینیشن کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا، اور فورم نے ویکسین کی کل تعداد، خریداری پر بھی گفتگو کی۔ ویکسینیشن کے حوالے سے سخت اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے این سی او سی نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کےلیے کوشش کررہے ہیں، صوبے دنیا بھر میں اومیکرون ویریئنٹ کے بڑھتے خدشہ کے پیش نظر ویکسینیشن کے عمل کو تیز کریں، کیونکہ نئے کوویڈ ویرینٹ کے پھیلاوٴ کو روکنے کا واحد طریقہ ویکسینیشن ہے۔
اجلاس میں ضلعی سطح پر ویکسی نیشن کے اہداف کا جائزہ لیا گیا، اور این سی او سی کو کورونا مثبت کیسز کی شرح، اموات کی تعداد اور نئے مریضوں پربریفنگ دی گئی، این سی اوسی نے ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آکسیجن پلانٹس کی تنصیب کے لیے دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے، فورم نے ملک بھر میں آکسیجن کی پروڈکشن اور تقسیم کے عمل کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
The post اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل ویکسینیشن ہے، این سی او سی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lsN1ro
0 comments:
Post a Comment