Ads

نامعلوم فنکار کا ٹریفک بورڈ بطور این ایف ٹی فروخت

 لندن: برطانیہ میں مشہور لیکن نامعلوم فنکار نے 2006 میں ایک ٹریفک نشان کو کچھ تبدیل کیا تھا جسے اب ڈجیٹل حقوق کے تحت بطور این ایف ٹی فروخت کیا جارہا ہے اور اس کا پانچ فیصد حصہ اصل تخلیق کار کو بھی دیا جائے گا۔

اس مصور، اسٹریٹ آرٹسٹ اور فلم ہدایتکار کو لوگ بینکسی کے نام سے جانتے ہیں جس کا اصل نام کوئی نہیں جانتا اور بہت کم لوگوں نے ہی اسے دیکھا ہے۔ یہ دونوں بورڈ اشتہاری کمپنی گلوس کی ملکیت ہیں اور ان کے مطابق یہ ڈجیٹل دنیا اور این ایف ٹی میں غیرمعمولی انقلاب لائے گا۔

لیکن کوئی میم، فوٹوشاپ تصویر یا وائرل ہونے والی ویڈیو کس طرح ایف ایف ٹی بن سکتی ہے۔ اس پر بعض افراد نے تنقید کی ہے لیکن گلوس کمپنی کے مطابق جس طرح کوئی شخص حقیقی نادر شے، کوئی شاہکار یا تصویر کا مالک ہوتا ہے تو عین اسی طرح کسی بھی تصویر یا ویڈیو کے ڈجیٹل حقوق بھی بیچے اور خریدے جاسکتے ہیں۔ اس عمل کو نان فنج ایبل ٹوکن یا این ایف ٹی کہا جاتا ہے۔

گلوس کے مطابق ہر شخص اس میں حصہ لے سکتا ہے خواہ اس کے پاس روایتی علم یا شے ہو یا پھر کرپٹو معلومات ہو۔ این ایف ٹی آرٹ کے اظہار اور خریدوفروخت کا ایک نیا طریقہ ہے۔

بینکسی نے ڈائیورجنگ روڈ کی متوازی لائنوں پر طیارے کا اضافہ کیا تھا جو نائن الیون میں نیویارک ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے کو ظاہر کرتا ہے۔ بینکسی نے اس بورڈ پر پینسل سے ایک طیارہ بناکر اس کی پوری صورتحال بدل دی تھی۔

اسی طرح بینکسی نے عین اسی ٹریفک بورڈ پر اڑتی فاختاؤں کا اضافہ بھی کیا تھا جو امن کی علامت ہیں۔ اس ایف ٹی کی فروخت کا بڑا حصہ گیارہ ستمبر کے سانحے میں آگ بجھانے والے ان فائرفائٹروں کے اہلِ خانہ کے لئے مختص کی جائے گی جو اس واقعے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

The post نامعلوم فنکار کا ٹریفک بورڈ بطور این ایف ٹی فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3obUrAN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment