Ads

بوسٹرویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری

 اسلام آباد: این سی او سی نے بوسٹر ویکسین لگانے کے لئے  گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

بوسٹرویکسین  کے لئے این سی او سی کی عبوری گائیڈ لائنز کے مطابق ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسین مہم میں ترجیح غیر ویکسین شدہ افراد ہیں۔

50 سال سے زائد عمر کے افراد،ہیلتھ  ورکرز اورغیرویکسین  شدہ  تمام اہل افراد کو بوسٹرویکسین لگائی جائے گی۔ بوسٹرویکسین پہلی ویکسین  کے6ماہ بعد لگائی جائے گی۔

گائیڈ لائنز کے مطابق کورونا سے صحت یابی کے 28دن بعد بوسٹر ویکسین لگائی جا سکے گی۔بوسٹرویکسین کی  خوراک پہلے سے لگی ویکسین بھی ہو سکتی ہے اورپہلی ویکسین سے مختلف بھی ہوسکتی ہے۔ بوسٹرویکسین سائنو فارم ،سائنو ویک ،فائزر اور میڈرونا ویکسین کی لگائی جائے گی۔

گائیڈ لائنز میں مزید کہا گیا ہے کہ بوسٹر لگانے کے لیے تعین انسداد کورونا ویکسین کی دستیابی پر  منحصر ہے۔ موجودہ صورتحال میں مخصوص عمر کے افراد کے لیے بوسٹر ویکسین کی ضرورت کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔

The post بوسٹرویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Ek9CO0
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment