Ads

کورونا کی نئی خطرناک قسم اومیکرون بھارت پہنچ گئی

نئی دہلی: جنوبی افریقا سے دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم اومیکرون بھارت بھی پہنچ گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں بیرون ملک سے آنے والے دو افراد میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں متاثرین کو مشاہدے (آئسولیشن) میں رکھا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اومیکرون سے متاثرہ افراد سے ملاقات کرنے والے افراد کا بھی ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بنگلور میں اومیکرون سے کُل پانچ افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

بھارتی وزیر صحت منسکھ مانڈاویہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں اومیکرون کے مزید ممکنہ کیسز کے خلاف متحرک ہیں، ہم نے کورونا وائرس کے بحران سے بہت کچھ سیکھا، ہمارے پاس پہلے سے زیادہ وسائل ہیں اور ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کے خدشے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اومیکرون کے پیشِ نظر بھارت نے برطانیہ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، بنگلادیش، ہانگ کانگ اور اسرائیل سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

The post کورونا کی نئی خطرناک قسم اومیکرون بھارت پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31qYXTo
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment