Ads

پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کیلیے حکومت اور سعودی عرب کے درمیان دو معاہدے

 اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستانی ورکرز کی بھرتی اور ہنر کی تصدیق کے پروگرام سے متعلق حکومت کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط کردیے۔

معاہدوں پر دستخط کی تقریب وفاقی وزیر برائے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور قومی ورثہ شفقت محمود کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئی۔ یہ معاہدہ تنازعات کو حل کرنے اور کسی بھی خلاف ورزی پر ریکروٹمنٹ دفاتر، کمپنیوں یا ایجنسیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے میں بھی مدد دے گا۔

ہنر کی تصدیق کے معاہدے سے مملکت کو ہنرمند اور تصدیق شدہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔ یہ معاہدہ ہنر مند افرادی قوت کے لیے سرٹی فکیشن پاکستان میں تکنیکی افرادی قوت کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تربیت اور سرٹی فکیشن حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرے گا۔

ورکرز کی بھرتی سے متعلق معاہدہ مختلف پیشوں میں پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد کے عمل کو مزید ہموار کرنے میں مدد دے گا۔ یہ معاہدہ سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے پاکستانی کارکنوں کو ان کے جائز حقوق کا تحفظ اور جامع قانونی تحفظ فراہم کرے گا۔

The post پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کیلیے حکومت اور سعودی عرب کے درمیان دو معاہدے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3DqmdOk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment