Ads

اومیکرون ویریئنٹ؛ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ

کراچی: تمام ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا کی نئی لہر ایمکرون کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر کے ایئر پورٹس پربیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور متحدہ عرب امارات، ایران و عراق سے آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی، شارجہ، ابوظہبی، سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے ایئر پورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے، این سی او سی کی منظوری کے بعد ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا عمل دوبارہ سے شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ختم کردیئے گئے تھے۔

The post اومیکرون ویریئنٹ؛ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rviGMm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment