Ads

معذور خواتین پر تشدد کیخلاف اجلاس، معاشرے کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور

 اسلام آباد: معذور خواتین پر تشدد کیخلاف اجلاس میں معاشرے کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

معذور خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اور لازمی قانون سازی کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسٹیک ہولڈرز سے معذور خواتین کے حوالے سے سوشل سروسز، پولیس سیکٹر سمیت صحت کی سہولیات پر  تبادلہ خیال اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کا اہتمام یو این وومن کی جانب سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے معذور خواتین نمائندوں نے شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی نمائندہ مس نادیہ نے کہا خواتین کی معذوری سے پیدا ہونے والے مسائل کے لیے معاشرے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسٹیپ کی ڈائریکٹر پروگرامز آبیا نے کہا کہ معذور خواتین کو اپنے بنیادی حقوق اور قوانین کے بارے میں علم نہیں ہے۔ اسٹیپ کے ڈائریکٹر عاطف شیخ نے کہا معذور افراد کو وہیل چیئر دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

The post معذور خواتین پر تشدد کیخلاف اجلاس، معاشرے کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xEL0gx
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment