کراچی: پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے بورڈ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سال بعد اضافہ کیا گیا ہے، قومی ائیرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں آخری بار 2016 میں اضافہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پی آئی اے کے گروپ ایک تا 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اور گروپ 5 تا ڈائریکٹر سطح کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
The post پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xGQ8k5
0 comments:
Post a Comment