Ads

عالمی منڈی میں سونا سستا اور مقامی مارکیٹ میں مہنگا

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1780 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر  ایک لاکھ 6 ہزار 10 روپے ہوگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

The post عالمی منڈی میں سونا سستا اور مقامی مارکیٹ میں مہنگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3IorAkX
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment