Ads

بھارت میں تتلی کی نئی نسل دریافت

مقامی رہائشی سونم وانگچک لیپچا نامی خاتون مہم جوئی کی شوقین ہیں۔ اور یہی شوق پورا کرنے کیلئے وہ قریبی سرسبز علاقے میں تتلیوں کو دیکھ اور ان کی تصاویر لے رہی تھیں۔ دریں اثنا ایک تتلی نمودار ہوئی اور اس کی خوبصورتی کے پیش نظر سونم نے فوراً اس کی بھی تصویر اتار لی۔

انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی یہ تصویر تتلی کی نئی نسل کی دریافت کا باعث بنے گی۔

سونم اپنی تصویریں بنگلور میں  نیشنل سینٹر فار بائیولوجیکل سائنسز (NCBS) کے ماہرینِ حشریات کو بھیجتی رہتی ہیں۔ تاکہ وہ ان کی شناخت کر کے بھارتی تتلوں کی ویب سائٹ Butterflies of India پر اپ لوڈ کر سکیں۔

اس ویب سائٹ پر جمع کرائے گئے تمام مشاہدات کا ایک ماہر پینل کے ذریعے جائزہ لیا جاتا ہے۔ سونم کی پیلے رنگ کی تتلی کی تصویر کا جائزہ لیتے ہوئے ماہرین نے نوٹ کیا کہ یہ تتلی ایک ایسی نسل تھی جو پہلے ہندوستان میں نامعلوم تھی۔

سونم کا تعلق چین سے ہے تاہم سونم خود بھارت میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کے قریبی رشتہ دار جنوب مشرقی چین میں ہیں۔

The post بھارت میں تتلی کی نئی نسل دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3dkZHfk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment