Ads

فٹبال سپورٹرز پر کتوں کے نعرے ملائیشین باڈی پر 30 ہزار ڈالر جرمانہ

کوالالمپور:  ملائیشیا کی فٹبال باڈی پر سنگاپوراور برونائی کے سپورٹرز پر ’ کتوں ‘ کے نعرے لگانے پر 30 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اعلامیے میں کہاکہ 14 اگست کو کوالالمپور میں منعقدہ میچ کے دوران ہمسایہ ملک کیخلاف 2-1 سے فتح پر ملائیشین سپورٹرز نے نعرے لگائے تھے کہ ’’برونائی کے کتوں کو ماردینا چاہیے‘‘۔ اس کے 2 دن بعد سنگاپور سے میچ کے موقع پر بھی دوبارہ یہ نعرے گراؤنڈ میں سنے گئے تھے جبکہ اے ایف سی ڈسپلنری کمیٹی نے فٹبال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا پر ہر واقعہ پر 15،15 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ فٹبال ایسوسی ایشن کو بھی چینی نیشنل ٹیم کے ترانے پر نعرے لگانے پر تنبیہ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کے دوران پیش آیا تھا۔

The post فٹبال سپورٹرز پر کتوں کے نعرے ملائیشین باڈی پر 30 ہزار ڈالر جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zYC3zv
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment