ڈھاکا: بنگلادیش پریمیئر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کئی عالمی ستارے پہلی بار جلوہ گر ہوں گے۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں حسن علی ، فخر زمان ، فہیم اشرف اور تواتر سے عمدہ پرفارم کرنے والے بابراعظم شامل ہیں جبکہ آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن، سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا، کیوی بیٹسمین برینڈن میک کولم، انگلش وکٹ کیپر جوز بٹلر اگرچہ دنیا بھر کی ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہے ہیں لیکن اب یہ پہلی بار بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ پانچواں ایڈیشن 4 نومبر سہلٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، میزبان سہلٹ سکسرز افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ڈھاکا ڈائنامائٹس کا سامنا کریںگے، پاکستانی پلیئرز 17 نومبر کے بعد فرنچائز ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔
The post بنگلادیش لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کئی ستارے پہلی بار جلوہ گر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zWzFJN
0 comments:
Post a Comment