Ads

بھارتی انکم ٹیکس حکام نے کرکٹ سٹے بازی کا بڑا نیٹ ورک پکڑلیا

بنگلور:  بھارتی انکم ٹیکس حکام نے کرکٹ بیٹنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا جو جدید آلات کی مدد سے منفی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھا۔

کئی مقامات پر چھاپوں کے بعد بھارتی انکم ٹیکس حکام نے غیرقانونی طور پر 100 کروڑ کی غیرقانونی رقم کی منتقلی کا سراغ لگالیا، بیٹنگ ریکٹ گڑگاؤں میں رہائشی علاقے میں قائم تھا، اس کا انکشاف گوا میں گرفتار ہونے والے کیسینو آپریٹر سے تفتیش میں ہوا تھا۔ حکام نے ملکی طور پر تیار کردہ منی ٹیلیفون ایکسچینج برآمد کیے جو سوٹ کیسز میں فٹ کیے گئے تھے۔

انکم ٹیکس ذرائع کے مطابق ریکٹ نے بڑی رقمیں حوالے کے ذریعے آگے پہنچائی ہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بھارت نیوزی لینڈ سیریز پر شرطیں کس مقام پر لگائی جارہی ہیں۔

The post بھارتی انکم ٹیکس حکام نے کرکٹ سٹے بازی کا بڑا نیٹ ورک پکڑلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2hu2rdL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment