Ads

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھلنا اچھا اقدام ہے، علیم ڈار

گجرات:  آئی سی سی امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھلنا اچھا اقدام ہے۔

علیم ڈار نے کہا کہ بورڈ نے پہلے مرحلے میں ورلڈ الیون کو مدعو کرنے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھلنا اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچ کرانا پی سی بی کی اچھی کاوش ہے، جلد ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔

فلاحی ادارے کی فنڈ ریزنگ مہم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے آئی سی سی آفیشلز کو بتایا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے وہ یہاں آئیں، امید ہے مزید انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی پرفارمنس نہیں دی حالانکہ اصل کرکٹ ٹیسٹ ہی ہے،اس میں ہی بیٹسمین اور بولر کی کارکردگی کا علم ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ہے۔

The post انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھلنا اچھا اقدام ہے، علیم ڈار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2huuRV3
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment